ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  سابق طالبہ سے عصمت دری کے الزام میں آئی آئی ٹی جودھپور کے پروفیسر گرفتار 

 سابق طالبہ سے عصمت دری کے الزام میں آئی آئی ٹی جودھپور کے پروفیسر گرفتار 

Sun, 09 Jun 2019 22:16:32    S.O. News Service

 نئی دہلی9جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہفتہ کو 45 سالہ آئی آئی ٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو اپنی 35 سالہ سابق طالب علم کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم اسسٹنٹ پروفیسر وویک وجے ورگی (45) آئی آئی ٹی، جودھپور کے الیکٹرانک ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہیں۔ سینئر پولیس افسر راجویر چوہان نے بتایا کہ پولیس نے ہفتے کی صبح اسسٹنٹ پروفیسر وویک وجے ورگی کو  گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو نوئیڈا میں مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ وجے ورگی نے 35 سال کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی ہے جو دعوی کرتی ہے کہ وہ اس کی سابقہ طالبہ ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ راجستھان کی رہنے والی ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین گیل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر سے ملنے گئی تھی۔ وہاں جمعرات کووجے ورگی ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے۔خاتون نے دعوی کیا کہ وہ سال 2000 سے ملزم کو جانتی ہے کیونکہ اس نے اسے کوٹہ کی ایک کوچنگ میں سال 2000-2001 کے دوران ریاضی پڑھایا تھا۔ بعد میں خواتین اپنی شادی کے بعد دہلی چلی گئی۔ پولیس نے کہا کہ اسسٹنٹ پروفیسر نے خواتین کو ملازمت دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا تھا۔ پولیس نے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف عصمت دری سے متعلقہ تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔  
 


Share: